تلنگانہ

انتخابات میں بے تحاشہ خرچ پر کوئی پابندی نہ ہونا کرپشن میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ :جی سکھیندر ریڈی

انہوں نے اس سلسلہ میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مفت اسکیموں کے نام پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں اور اس پر کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک کی معیشت شدید بحران میں پھنس سکتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیئرمین جی سکھیندر ریڈی نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیر کے روز نلگنڈہ میں اپنے کیمپ آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بے تحاشہ خرچ پر کوئی پابندی نہ ہونا ہی کرپشن میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

متعلقہ خبریں
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کی کوششیں تیز
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


انہوں نے اس سلسلہ میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مفت اسکیموں کے نام پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں اور اس پر کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک کی معیشت شدید بحران میں پھنس سکتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سیاست میں زبان کا استعمال بھی نچلے درجے پر پہنچ چکا ہے، ہر سیاسی رہنما کو خود احتسابی کی ضرورت ہے۔


انہوں نے کہا کہ عوام میں سیاستدانوں کے تئیں نفرت اور بے اعتمادی کا رجحان بڑھ رہا ہے، اس لیے سیاسی رہنماوں کو اپنی زبان کے ذریعہ عزت کو قائم رکھنا چاہیے۔


انہوں نے ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی بائیں نہر سے پینے کے پانی کی پیشگی فراہمی کے لیے ریاستی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور وزیر آبپاشی اُتم کمار ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مانسون کا آغاز ہو چکا ہے اور محکمہ موسمیات کے اندازے کے مطابق آنے والے دنوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔