دہلی

ملک کے کئی شہروں میں ٹماٹر کی قیمتیں 250 روپے فی کیلو

مانسون کی بارش اور موسم نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے کئی بڑے شہروں میں آج بھی ٹماٹر کی قیمتیں ریٹیل بازاروں میں 250 فی کیلو درج کی گئیں۔

نئی دہلی: مانسون کی بارش اور موسم نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے کئی بڑے شہروں میں آج بھی ٹماٹر کی قیمتیں ریٹیل بازاروں میں 250 فی کیلو درج کی گئیں۔

کل ہند سطح پر ٹماٹر کی قیمت تقریبا 117 روپے فی کیلو درج کی گئی۔

ریٹیل صارفین کو راحت فراہم کرنے مرکز منتخبہ شہروں جیسے دہلی این سی آر، پٹنہ اور لکھنو میں ٹماٹر 90 روپے فی کیلو رعایتی قیمت پر فروخت کررہا ہے۔

این سی سی ایف اور این اے ایف ای ڈی جیسے سرکاری اداروں کی جانب سے موبائیل ویانس میں ٹماٹر فروخت کئے جارہے ہیں۔