جرائم و حادثات

ٹیچر کی جانب سے کی گئی پٹائی۔ انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے خودکشی کرلی

ٹیچر کی جانب سے کی گئی پٹائی پربے عزتی محسوس کرتے ہوئے مایوسی کے عالم میں آندھراپردیش کے انکاپلی میں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: ٹیچر کی جانب سے کی گئی پٹائی پربے عزتی محسوس کرتے ہوئے مایوسی کے عالم میں آندھراپردیش کے انکاپلی میں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

اس طالب علم کی شناخت انٹرمیڈیٹ سال اول کے طالب علم ایم ومشی کے طورپر کی گئی ہے جس نے پھانسی لے لی۔

اس طالب علم کے والدین نے الزام لگایا کہ کالج انتظامیہ کی ہراسانی کے سبب اس طالب علم نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

انہوں نے انصاف کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کالج کی گیٹ کے قریب احتجاج کیا۔طلبہ تنظیموں نے اس احتجاج کی حمایت کی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے طالب علم کے والدین اوردیگر کو وہاں سے ہٹادیا۔