حیدرآباد

حیدرآباد کے شیخ پیٹ ڈائمنڈ ہلز میں بڑے پیمانہ پر چوری کی واردات

الماری کے تالے توڑ کر چوروں نے 34 تولے سونے کے زیورات، 4.5 لاکھ روپے نقد رقم اور 550 کینیڈین ڈالر چوری کر لئے۔ متاثرین نے بتایا کہ چور سی سی ٹی وی کیمروں میں اپنی شناخت چھپانے کے لیے ہارڈ ڈسک بھی ساتھ لے گئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے فلم نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع شیخ پیٹ ڈائمنڈ ہلز میں ایک مکان میں بڑے پیمانہ پر چوری کی واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
عالمی یومِ خواتین پر خصوصی رپورٹ ساجدہ خان: بھارت کی پہلی خاتون آڈیو انجینئر اور خواتین کے لیے ایک مثال
غوث نگر کے مستحق طلبہ میں عید کے نئے کپڑوں کی تقسیم — ایس۔ ایم۔ رضی اللہ کا قابلِ تحسین اقدام

الماری کے تالے توڑ کر چوروں نے 34 تولے سونے کے زیورات، 4.5 لاکھ روپے نقد رقم اور 550 کینیڈین ڈالر چوری کر لئے۔ متاثرین نے بتایا کہ چور سی سی ٹی وی کیمروں میں اپنی شناخت چھپانے کے لیے ہارڈ ڈسک بھی ساتھ لے گئے۔

رمضان کے مہینے کی وجہ سے متاثرہ شخص مجاہد نے گھر کو تالا لگا کر اپنے رشتہ داروں کے ہاں گیا تھا، واپس آنے پر اس نے یہ واردات دیکھی اور پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔

متاثرہ شخص چند دن پہلے ہی آسٹریلیا سے واپس آیا تھا۔اس شکایت کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور کلوز ٹیم کے ساتھ شواہد اکٹھاکئے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔