مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں کل 11 مارچ بروز پیر کو یکم رمضان المبارک 1445 ہجری ہوگا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کا آغاز آج عشاء کی نماز کے بعد ہوگا۔

ریاض: سعودی عرب میں چاند نظرآگیا۔  اتوار کی شام سعودی ہلال نے اعلان کیا کہ عرب ممالک میں چاند نظر آگیا۔ سعودی عرب میں پیر کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے جس میں مسلمان فجر سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں، کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مدرستہ الرشاد سکندرآباد کا اسلامی معلوماتی کیلنڈر 2024
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
رمضان المبارک میں صدقات، خیرات اور محاسبہ نفس: ایک روحانی سفرتحریر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں کل 11 مارچ بروز پیر کو یکم رمضان المبارک 1445 ہجری ہوگا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کا آغاز آج عشاء کی نماز کے بعد ہوگا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم فلکیاتی علوم کے ادارہ کے سربراہ شرف السفیانی کا اپنے بیان میں کہا تھا کہ مملکت میں فلکی حساب سے یکم رمضان المبارک پیر 11 مارچ کو ہوگا۔ فلکی علوم کے ماہر محمد بن ردہ الثقفی بتایا آج دوپہر 12 بجے کے وقت چاند کی پیدائش ہو گئی تھی اور چاند غروب آفتاب کے 13 منٹ بعد تک دیکھا جاسکتا تھا۔

دوسری جانب آسٹریلیا، فلپائن، سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی میں اتوار کو رمضان کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے ان ممالک میں 12 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔