آگرہ میں آبشار میں گرکرہلاک تلنگانہ کے فضائیہ کے جوان کی آخری رسومات انجام دی گئیں
تفصیلات کے مطابق نرمل ضلع کے مدہول منڈل کے تاروڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے لکشمی ایشور پرساد گزشتہ پانچ برسوں سے دہلی میں انڈین ایئر فورس میں جوان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
حیدرآباد: آبشار میں بہہ جانے والے تلنگانہ کے نرمل ضلع سے تعلق رکھنے والے انڈین ایئر فورس کے جون کی آخری رسومات تمام فوجی اعزازات کے ساتھ انجام دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نرمل ضلع کے مدہول منڈل کے تاروڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے لکشمی ایشور پرساد گزشتہ پانچ برسوں سے دہلی میں انڈین ایئر فورس میں جوان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
تین دن کی رخصت ملنے پر وہ اپنے ساتھی ملازمین کے ساتھ آگرہ کے دُوما آبشار گئے۔ آبشار کی بلندی کی وجہ سے وہ پانی میں اتر کر لاپتہ ہوگئے اور وہیں ان کی موت واقع ہوگئی۔
جوان کی میت صبح ان کے آبائی گاؤں پہنچی تو پورے گاؤں میں غم کی فضا چھا گئی۔ مدہول کے ایم ایل اے نے ان کے جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایئر فورس کے حکام بھی گاؤں پہنچے اور فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کیں۔ آخری رسومات میں ان کے ساتھیوں، ارکان خاندان اور بڑی تعداد میں دیہاتیوں نے شرکت کی۔