تلنگانہ

بی جے پی کو برسراقتدار لانے پر تلنگانہ میں پسماندہ طبقات کے لیڈر کو چیف منسٹر بنایاجائےگا:مودی

مودی نے الزام لگایا کہ بی آرایس کے لیڈران نے نئی اسکیم کی شروعات کی ہے۔ انہیں رقم چاہئے اور عوامی فنڈس چاہئے،عوام کی ترقی کیلئے رقم صرف کرنے کے بجائے یہ رقم ان کی جیبوں میں جارہی ہے۔

حیدرآباد: وزیراعظم مودی نے اسمبلی انتخابات سے عین پہلے تلنگانہ میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں آخری مرحلہ کی مہم کا آغاز کیا۔کاماریڈی میں آج ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی اپنے ہروعدہ کی پابند رہے گی اور جو بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے، اس کو پورا کرے گی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
اداکار یش کا انتخابی مہم چلانے سے انکار
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع
ناک کے ذریعہ استعمال کی اولین کووڈ ویکسین کی 26 جنوری کو لانچ

انہوں نے ٹرمرک بورڈ،تلنگانہ میں ٹرائبل یونیورسٹی اور دیگریقین دہانیوں بشمول خواتین کوریزرویشن کی فراہمی،ون رینک ون پنشن، طلاق ثلاثہ اورروم مندر کی مثال دی۔یہ کہتے ہوئے کہ مودی،ہر یقین دہانی کی یقین دہانی ہے، انہوں نے وعدہ کیا کہ ریاست میں بی جے پی کو برسراقتدارلانے پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے لیڈرکووزیراعلی بنایاجائے گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی آرایس کے لیڈران نے نئی اسکیم کی شروعات کی ہے۔ انہیں رقم چاہئے اور عوامی فنڈس چاہئے،عوام کی ترقی کیلئے رقم صرف کرنے کے بجائے یہ رقم ان کی جیبوں میں جارہی ہے۔

انہوں نے کاماریڈی کے عوام سے خواہش کی کہ وہ کانگریس اور بی آرایس کے امیدواروں کو مسترد کریں۔ساتھ ہی خاندانی حکمرانی اور رشوت خوری کو بھی مسترد کردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ہی واحد پارٹی ہے جو غریبوں کا تحفظ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایس سی طبقہ کی زمرہ بندی اورمادیگاطبقہ سے انصاف کو یقینی بنانے کی پابند ہے جس کے ساتھ طویل عرصہ سے ناانصافی کی جارہی ہے۔مودی نے کہاکہ کسانوں کی بہبود ہی ہمیشہ بی جے پی کی ترجیح رہی ہے اور دو لاکھ 75ہزارکروڑروپئے کی رقم کسان سمردھی ندھی یوجنا کے تحت کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کروائی گئی ہے۔

a3w
a3w