تلنگانہ

کے سی آر شراب نوشی کریں مگر عوام کو نقصان نہ پہنچائیں

بی جے پی کے سینئر قائد ورکن اسمبلی ای راجندر نے عوام میں آزادانہ طور پر شراب کی تقسیم پر چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے کابینی رفقا پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: بی جے پی کے سینئر قائد ورکن اسمبلی ای راجندر نے عوام میں آزادانہ طور پر شراب کی تقسیم پر چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے کابینی رفقا پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ریاستی وزرا، برسر عام شراب نوشی کرتے ہوئے عوام کو بھی شراب نوشی کی ترغیب دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزراء اگر پینا چاہتے ہیں تو شوق سے شراب نوشی کریں مگر آپ کی شراب نوشی سے دوسروں کو نقصان نہیں ہونا چاہئے۔

ایٹالہ راجندر جنہوں نے کے سی آر کی کابینہ میں فینانس اور صحت کے وزیر رہ چکے ہیں، کہا کہ حکومت، فلاحی اسکیمات پر20 ہزار کروڑ روپے خرچ کررہی ہے اور یہ حکومت شراب سے ٹیکس کی شکل میں 45ہزار کروڑ روپے حاصل کررہی ہے۔