دہلی

صدرجمہوریہ کو راجندر نگر کے طلبہ کا مکتوب

اولڈ راجندر نگر کے بدبختانہ واقعہ کے مدنظر سیول سرویس امیدواروں نے صدرجمہوریہ کو کوچنگ انسٹیٹیوٹ اور ایم سی ڈی عہدیداروں کی ”مجرمانہ لاپرواہی“ کے تعلق سے لکھا ہے۔

نئی دہلی: اولڈ راجندر نگر کے بدبختانہ واقعہ کے مدنظر سیول سرویس امیدواروں نے صدرجمہوریہ کو کوچنگ انسٹیٹیوٹ اور ایم سی ڈی عہدیداروں کی ”مجرمانہ لاپرواہی“ کے تعلق سے لکھا ہے۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
عصمت ریزی کے مجرم کی درخواست رحم مسترد

انہوں نے صدرجمہوریہ سے کہا کہ وہ علاقہ کی طلبہ برادری کی شکایات پر غور کریں۔ راؤس آئی اے ایس، ایم سی ڈی اور پبلک پرسونیل کے تمام خاطیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ ڈائرکٹر کے خلاف بھی معاملہ درج کیا جائے۔

انہوں نے تمام بیسمنٹ کوچنگس، لائبریریز اور پی جیز کے سیفٹی معیارات کی اچھی طرح تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تمام غیرقانونی چیزوں کو ہمیشہ کے لئے بند کردیا جائے۔

طلبہ برادری نے زور دیا کہ کوچنگ سنٹرس اور لائبریریز میں طلبہ کی تعداد فکس کردی جائے۔

مشہور کوچنگ سنٹر سے کھلے عام معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی کو چاہئے کہ وہ اِس واقعہ کو قتل قرار دے، حادثہ نہ کہے۔

a3w
a3w