حیدرآباد

ویڈیو: پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی پر مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 3 شر پسندوں کے خلاف کیس درج

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلعم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے اور قرآن حکیم کے بارے میں نازیبا ریمارکس پر شہر حیدرآباد کے دومختلف پولیس اسٹیشنوں میں 3 شر پسندوں کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔

حیدرآباد: پیغمبر اسلام حضرت محمد صلعم کی شان اقدس میں گستاخی اور قرآن حکیم کے بارے میں نازیبا ریمارکس پر شہر حیدرآباد کے دو مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 3 شر پسندوں کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کارکنوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ، بنڈی سنجے کی پولیس پر برہمی
ملازمت دلانے کا جھانسہ، ملزم گرفتار
بازار گھاٹ آتشزدگی سانحہ، اہم ملزم رمیش کمار گرفتار
آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کوہلی پر جرمانہ

پہلے واقعہ میں چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن میں ایک شرپسند سدھارتھ چترویدی متوطن اتراکھنڈ کے خلاف شکایت درج کرلی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزم پہلے مسلمان تھا، اس کا نام سمیر تھا مگر بعد میں وہ مرتد ہوگیا جس کے بعد اس کو نئے نام سدھارتھ چترویدی سے پکارا جانے لگا۔

اس نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلعم کی شان میں گستاخی کی اور قرآن مجید کے خلاف انتہائی شرمناک ریمارکس کئے اور انتہائی شرپسندانہ تبصروں کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

مسلمانوں نے اس واقعہ پر سخت احتجاج کیا اور چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن میں ملزم شرپسند چترویدی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔

دوسرے واقعہ میں پیغمبر اسلامؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ ریمارکس کرنے پر دو شرپسندوں کے خلاف جیڈی مٹلہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے بموجب پیغمبر اسلام کی شان میں مبینہ طور پر گستاخی کرنے پر حیدرآباد کے شرپسندوں راجیو سنگھ اور ستیش جادھو کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ ریمارکس واٹس ایپ گروپ میں شیئر گئے۔ ان شرپسندوں کی اس حرکت سے مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ جیڈی مٹلہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ سائبر کرائم پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔