شمالی بھارت

نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے مجرموں کو عمر قید

مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع کی ایک عدالت نے ایک نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے الزام میں تین کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید اور دس ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

مرینا: مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع کی ایک عدالت نے ایک نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے الزام میں تین کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید اور دس ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں
برج بہاری قتل کیس، بہار کے سابق ایم ایل اے کو عمر قید
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار

خصوصی پبلک پراسیکیوٹر پرتبھا امریا نے یہاں بتایا متاثرہ کے والد نے کوتوالی پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے بتایاتھا کہ 26 اگست 2019 کو ان کے خاندان میں تیرہویں کی تقریب تھی۔

اسی درمیان ان کی 13 سال کی بچی لاپتہ ہو گئی۔

برآمد ہونے پر لڑکی نے بتایا کہ اسے ایک ملزم نے فون کرکے مہامایامندر بلایا۔

یہاں سے اسے ملزم کا ایک دوست ای رکشہ میں بٹھا کر ایک ریسٹورینٹ میں لے گئے۔

یہیں ملزموں نے اس کے ساتھ عصمت دری کی۔

اس درمیان ملزموں نے اس کا فحش ویڈیو بھی بنایا۔

اسی دوران ہوٹل کے مالک نے بھی ان کے ساتھ عصمت دری کی۔

پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف متعلقہ دفعات میں معاملہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں یہ سزا سنائی گئی۔