شمالی بھارت
اترکھنڈ میں محسوس کیے گئے زلزلے کے ہلکے جھٹکے
اس سے ابھی تک کسی قسم کا جان و مال کا نقصان نہیں ہوا ہے۔
نینی تالی: نیپال کی سرحد سے متصل اترکھنڈ کے پتھوڑا گڑھ، چمپاوت اور باگیشور میں ہفتے کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
موصولہ معلومات کے مطابق زلزلے کی شدت ریخترپیمانے پر 4.8 رہی۔ زلزلے کا مرکز نیپال کا کاٹھمنڈو رہا۔
سطح سے اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر زیر زمین بتائی گئی ہے۔
اس سے ابھی تک کسی قسم کا جان و مال کا نقصان نہیں ہوا ہے۔
صبح تقریباً 03:59 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جب لوگ گہری نیند میں سو رہے تھے۔
فی الحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔