دہلی

شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع

ایک عدالت نے آج اکسائز پالیسی کیس میں چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال‘سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا اور بی آرایس لیڈر کے کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع کردی۔

نئی دہلی: ایک عدالت نے آج اکسائز پالیسی کیس میں چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال‘سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا اور بی آرایس لیڈر کے کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع کردی۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی
سی بی آئی کیس، کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
کجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے عدالت کا انکار
سپریم کورٹ جج نے سسوڈیا کی درخواست کی سماعت سے علیحدگی اختیار کرلی

ملزمین کی تحویل کی مدت ختم ہونے پر انہیں تہاڑ جیل سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔

روزایونیوکورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجہ نے سی بی آئی کے کیس میں ملزمین کی عدالتی تحویل میں 9اگست اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے درج کئے گئے منی لانڈرنگ کیس میں 13اگست تک توسیع کردی۔

دہلی ہائیکورٹ نے پیر کے روز سی بی آئی کی جانب سے درج کئے گئے کرپشن کیس کے سلسلہ میں چیف منسٹرکجریوال کی درخواستِ ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

اس سے ایک دن پہلے سی بی آئی نے عام آدمی پارٹی سربراہ اور دیگر ملزمین کے خلاف یہاں ایک خصوصی عدالت میں اپنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی اور اس کے قومی کنوینر اروندکجریوال کو ملزم بناتے ہوئے اپنی شکایت داخل کی تھی۔

12جولائی کو سپریم کورٹ نے ای ڈی کے کیس کے سلسلہ میں چیف منسٹر کجریوال کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیاتھا لیکن سی بی آئی کی جانب سے گرفتارکئے جانے کی وجہ سے وہ جیل سے باہر نہیں نکل سکے۔

a3w
a3w