مشرق وسطیٰ

ترکی : کافی شاپ میں فائرنگ ،پانچ افراد ہلاک، دو زخمی

انقرہ: ترکی کے ازمیر صوبے میں ایک کافی شاپ میں فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

انقرہ: ترکی کے ازمیر صوبے میں ایک کافی شاپ میں فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ازمیر صوبے کے مینڈیس ضلع میں ایک کافی شاپ پر مردوں کے دو گروپ مالی قرض پر بات چیت کے لیے جمع ہوئے۔

ترک اخبار حریت نے بتایا کہ بحث کے دوران دونوں گروپوں میں بحث اتنی بڑھ گئی کہ بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔

جس کے نتیجے میں ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پانچ افراد ہلاک جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

اخبار نے کہا کہ اس واقعے سے ضلع کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کی متعدد گاڑیاں اور ایمبولینس کاریں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

حریت نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w