شمال مشرق

اُس وقت اخلاقیات کا درس دینے والے کہاں تھے: بجرنگ پونیا؟

کنگنا رناوت کو خاتون سیکورٹی گارڈ کے ذریعہ تھپڑ مارے جانے کے واقعہ پر پہلوان بجرنگ پونیا نے سوال کیا ہے کہ جب خواتین کسانوں کے لیے الٹاسیدھا بولا جارہا تھا تب کہاں تھے اخلاق کا درس دینے والے۔

چندی گڑھ: اداکارہ اور ہماچل پردیش کے منڈی پارلیمانی حلقہ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو خاتون سیکورٹی گارڈ کے ذریعہ تھپڑ مارے جانے کے واقعہ پر پہلوان بجرنگ پونیا نے سوال کیا ہے کہ جب خواتین کسانوں کے لیے الٹاسیدھا بولا جارہا تھا تب کہاں تھے اخلاق کا درس دینے والے۔

متعلقہ خبریں
بنگلورو ریو پارٹی، تلگو اداکارہ ہیما کو ایک اور نوٹس
کانگریس میں شمولیت، بجرنگ پونیا کو دھمکی آمیز پیامات،تحقیقات کا آغاز
ایم پی کنگنا ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش ہوں گی
ملیکارجن کھرگے نے انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا
کانسٹیبل کی ستائش کرنے والے کیا عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے: کنگنا

پونیا نے یہ سوال ٹویٹ کر کے پوچھا اور کہا کہ اب جب اس کسان ماں کی بیٹی نے اپنے گال لال کر دیا تو وہ امن کا درس دینے آئے ہیں۔ حکومتی مظالم سے کسان مارے گئے، اس وقت حکومت کو امن کا یہ سبق پڑھانا تھا!

قابل ذکر ہے کہ جب محترمہ رناوت جمعرات کو نئی دہلی جا رہی تھیں تو چندی گڑھ ہوائی اڈے پر سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی جوان کلوندر کور نے انہیں تھپڑ مار دیا۔ وہ کسانوں کی تحریک کے دوران محترمہ رناوت کے اس بیان سے ناراض تھیں، جس میں انہوں نے دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کے احتجاج پر بیٹھی بوڑھی خواتین پر سو سو روپے کے لیے بیٹھنے کا الزام لگایا تھا۔

سی آئی ایس ایف جوان نے، جسے معطل اور حراست میں لیا گیا ہے، کہا تھا کہ اس کی ماں بھی کسانوں کی تحریک میں شامل تھیں۔