جموں و کشمیر

کپوارہ میں شراب فروش گرفتار، ناجائز شراب کی 37 بوتلیں ضبط: پولیس

بیان میں ملزم کی شناخت ہلال احمد بٹ ساکن کلاروس کے طور پر کی گئی ہے۔

سری نگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کلاروس علاقے میں ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے ناجائز شراب کی 37 بوتلیں ضبط کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
کپواڑہ میں 2 دہشت گرد ہلاک
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ کلاروس کی ایک پارٹی نے کلاروس میں فائر اسٹیشن کے نزدیک ایک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا جس کی تحویل سے ناجائز شراب کی 37 بوتلیں ضبط کی گئیں جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔

بیان میں ملزم کی شناخت ہلال احمد بٹ ساکن کلاروس کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔