حیدرآباد

تلنگانہ میں جنا سینا پارٹی کے 8 امیدواروں کی فہرست جاری

جنا سینا پارٹی نے حلقہ کوکٹ پلی سے ایم پریم کمار، حلقہ کوداڑ سے میکالہ ستیش ریڈی، کھمم سے رام کرشنا، کتہ گوڑم سے ایل سریندر راؤ، ناگر کرنول سے لکشمن گوڑ اور حلقہ وائیرہ سے سمپت نائک کو امیدوار بنایا ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کی کامیاب بات چیت کے بعد اداکار پون کلیان کی زیر قیادت جنا سینا پارٹی نے تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کیلئے پارٹی کے8 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع — طلبہ کیلئے نیا موقع
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان

پارٹی امیدواروں کی فہرست میں ایم راما دیوی واحد خاتون امیدوار ہیں وہ، حلقہ اشوار راؤ پیٹ (ایس ٹی) سے مقابلہ کریں گی۔ جنا سینا پارٹی کے تلنگانہ انچارج شنکر گوڑ کو حلقہ تانڈور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے منگل کو جاری کردہ لسٹ میں یہ نام بتائے گئے ہیں۔

جنا سینا پارٹی نے حلقہ کوکٹ پلی سے ایم پریم کمار، حلقہ کوداڑ سے میکالہ ستیش ریڈی، کھمم سے رام کرشنا، کتہ گوڑم سے ایل سریندر راؤ، ناگر کرنول سے لکشمن گوڑ اور حلقہ وائیرہ سے سمپت نائک کو امیدوار بنایا ہے۔

 اداکار وسیاست داں پون کلیان نے منگل کے روز شہر کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ بی جے پی کی بی سی آتما گووراسمیلن میں شرکت کی جس سے وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کیا تھا۔