مذہب

قرآن و سنت کے مطابق ہی زندگی گزارنا حقیقی کامیابی

شمع گارڈن میں جناب منور حسین کے زیر اہتمام یاز دہم شریف تقریب  -جناب محمود علی' جناب جعفر حسین معراج' پروفیسر مسعود احمداور دیگر معززین کی شرکت، شعرانے کلام سنایا

  • شمع گارڈن میں جناب منور حسین کے زیر اہتمام یاز دہم شریف تقریب  -جناب محمود علی’ جناب جعفر حسین معراج’ پروفیسر مسعود احمداور دیگر معززین کی شرکت، شعرانے کلام سنایا

حیدرآباد- 17- اکتوبر (راست) شمع گارڈن بندلہ گوڑہ میں تقریب یازدہم شریف منعقد ہوئی جناب منور حسین صدر بزم احمد حسین نے اس کا اہتمام کیا تھا زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے اس تقریب میں شرکت کی اس موقع پر محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر فاروق شکیل مخدوم ایواڑ یافتہ نے کی

محفل کا آغاز ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کی قرات ت کلام پاک سے ہوا صدر مشاعرہ ڈاکٹر فاروق شکیل کے علاوہ جناب سمیع اللہ حسینی’ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری’ پروفیسر مسعود احمد’ منگلور سے آئے مہمان جناب افضل منگلوری’ جناب ظفر فاروقی’ جناب فرید سحر نے کلام سنایا

سابق وزیر داخلہ تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پیران پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے اور صدق دل سے اس پر عمل کیا جائے جناب محمود علی نے کہا کہ حضرت غوث اعظم دستگیر رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد مبارک ہے کہ اللہ کی عبادت سے ہم کبھی غافل نہ رہیں اور اللہ کی مرضی کے مطابق ہی زندگی گزاریں تبھی دنیا و آخرت میں حقیقی کامیابی ممکن ہے جناب محمود علی نے مزید کہا کہ پیران پیر کے ارشاد کے مطابق ہر بندے پر آزمائش و امتحان کا ہونا ضروری ہے جو لوگ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرتے ہیں ان پر مصیبتیں مسلط کر دی جاتی ہیں

 حضرت پیران پیر رحمۃ اللہ علیہ کو والدہ نے بچپن ہی میں ہمیشہ سچ بولنے کی نصیحت فرمائی تھی اور آپ اس نصیحت پر زندگی بھر کاربند رہے حضرت پیران پیر بلند درجے کے  ولی ہیں انہوں نے اپنے قول و عمل کے ذریعے اللہ کے بندوں کو اللہ کی عبادت کی دعوت دی اور کتاب و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین فرمائی جناب محمود علی نے مزیدکہا کہ حضرت پیران پیر کے ارشاد کے مطابق مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ جھوٹ سے پرہیز کریں نمازوں کی پابندی کریں اور اپنے آپ کو دوسروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی وقف کریں

ہاسپٹل چیف آپریٹنگ آفیسر رینووا بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ پروفیسر محمد مسعود احمد نے ابتدا میں تمام معززین اور شعراء کرام کا خیر مقدم کیا اور اس محفل کے انعقاد پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور جناب محمد منور حسین کو مبارکباد دی پروفیسر مسعود نے مشاعرے کے مہمان جناب افضل منگلوری کی شعری خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا

تقریب میں الحاج محمد عبدالشمیم القادری خلیفہ کل ہند حضرت سید خالد عبدالقادر الگیلانی’ جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی مجلس حلقہ یاقوت پورہ کے علاوہ جناب مشتاق حسین چیئرمین پریوار گروپ’ جناب ممتاز حسین حیدرآباد چائے کمپنی’ جناب اصغر حسین مجاہد کابل دربار ‘جناب اکبر حسین متین بچپن کڈس’ کے علاوہ  انجینئر عبدالجلیل طارق’ جناب لطیف الدین لطیف ‘جناب سید ظہور الدین ایڈوکیٹ صدر نشین سکندرآباد کوآپریٹیو بینک’ جناب ثناء الرحمن’ جناب محمد عثمان علی الصفا ڈائری’ جناب محمد لیاقت علی خان’ جناب غلام محمد’ جناب نجم الدین’ جناب ذاکر حسین ‘جناب محمد حسام الدین ریاض’ جناب محمد عارف یوسف’  مختار حسین مدثر حسین’ مجاز حسین’ مجدد حسین اور دیگر نے شرکت کی جناب محمد منور حسین نے شرکا اور شعرائے کرام کا خیر مقدم کیا مہمانوں کی شال پوشی کی گئی