تلنگانہ

چیف منسٹر کے حلقہ کوڑنگل میں مقامی افراد سڑک تعمیر کرنے پر مجبور،ہر خاندان نے2 ہزار کا عطیہ دیا

گاؤں کے ہر خاندان نے اس مقصد کے لئے دو ہزار روپے کا عطیہ دیا۔ سڑک کے کناروں پر اگے جنگلی پودوں کو اکھارنے کے بعد دیہاتیوں نے اپنے گاؤں کے لئے مٹی کی سڑ ک بچھانے ٹراکٹرس اور ارتھ موؤرس کا استعمال کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے ایک چھوٹے سے موضع کے مکین‘ سڑک بچھانے کے لئے ہر جگہ کوششیں کرلینے کے بعد اپنے طور پر سڑک بچھانے پر مجبور ہوگئے۔موسم بارش کے دوران ہنمنڈلو موضع کا سڑک رابطہ منقطع ہوجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے

موضع کے شہری کوسگی منڈل کے توگاپور پنچایت میں اس مسئلہ کو پیش کرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ سرپنچ کی میعاد چونکہ ختم ہوگئی ہے اس لئے حکومت نے محکمہ مشن بھاگیرتا سے پنچایت کے لئے ایک سکریٹری مقرر کیا۔

ماضی میں ٹرافک بہاؤ کے لئے ایک عارضی سڑک بچھائی گئی تھی تاہم حالیہ دنوں میں حالت بگڑ گئے اور دیہاتیوں کو رات میں اس روٹ پر چلنا دوبھر ہوگیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق موضع میں 128 رائے دہندے ہیں‘ عہدیدار کی لاپروائی سے بدظن ہوکر دیہاتیوں نے فیصلہ کیا کہ سڑک کی مرمت کے لئے رقم مجتمع کی جائے۔

 گاؤں کے ہر خاندان نے اس مقصد کے لئے دو ہزار روپے کا عطیہ دیا۔ سڑک کے کناروں پر اگے جنگلی پودوں کو اکھارنے کے بعد دیہاتیوں نے اپنے گاؤں کے لئے مٹی کی سڑ ک بچھانے ٹراکٹرس اور ارتھ موؤرس کا استعمال کیا۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ حلقہ اسمبلی میں مختلف ترقیاتی امور کی انجام دہی کے لئے کوڑنگل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے اے ڈی اے) کے قیام کے بعد یہ سب کچھ دیکھنے میں آرہا ہے۔دیہاتی چیف منسٹر سے اپیل کررہے ہیں کہ ہنمنڈلو موضع کے لئے ایک مناسب سڑک بچھانے کے لئے عہدیداروں کو ہدایات جاری کی جائیں۔