حیدرآباد
ناگرجناساگر حلقہ کے بی آر ایس امیدوار این بھگت کیخلاف مقامی افراد کا احتجاج
پولیس نے ناراض مقامی افراد کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی افرادنے بھگت واپس جاو کے نعرے لگائے۔اس موقع پر مقامی افراد نے دھرنا بھی دیا اور پولیس سے الجھ پڑے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرجناساگرحلقہ کے بی آرایس امیدوار این بھگت کے خلاف مقامی افراد نے احتجاج کیا اور ان کو انتخابی تشہیر سے روک دیاگیا۔عوام نے انتخابی وعدوں کو پورانہ کرنے پر برہمی کااظہار کیا۔تُمڈم علاقہ میں رکن اسمبلی تشہیری مہم کے لئے گئے تھے۔
جن کو مقامی افراد نے روک دیا اور ان پر شدید ناراضگی و برہمی کااظہار کیا۔مقامی افراد نے پوچھا کہ اس علاقہ میں کوئی ترقی نہیں کی گئی ہے، وہ کیوں ووٹ لینے آئے ہیں۔
اس واقعہ سے کشیدگی پھیل گئی۔پولیس نے ناراض مقامی افراد کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی افرادنے بھگت واپس جاو کے نعرے لگائے۔اس موقع پر مقامی افراد نے دھرنا بھی دیا اور پولیس سے الجھ پڑے۔