تلنگانہ

کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ: تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

واضح رہے کہ ضلع سنگاریڈی کے پسوملرام انڈسٹریل ایریا میں واقع سیگاچی انڈسٹریز میں ہونے والے زبردست دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور 30 ​​دیگر زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 12 کی حالت نازک ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے آج شام شہر کے مضافاتی علاقے سنگاریڈی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں پیش آنے والے المناک حادثہ کی بنیادی وجوہات کا جائزہ لینے اور اس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام


واضح رہے کہ ضلع سنگاریڈی کے پسوملرام انڈسٹریل ایریا میں واقع سیگاچی انڈسٹریز میں ہونے والے زبردست دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور 30 ​​دیگر زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 12 کی حالت نازک ہے۔


حکومت کی طرف سے تشکیل دی جانے والی پانچ رکنی کمیٹی میں چیف سکریٹری، ایس پی سی ایس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، پرنسپل سیکریٹری (لیبر)، پرنسپل سیکریٹری (صحت) اور ایڈیشنل ڈی جی پی (فائر سروسز) شامل ہیں۔


سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے علاوہ، یہ کمیٹی اس طرح کے حادثات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے طریقوں پر بھی رپورٹ پیش کرے گی۔


وزیراعلیٰ نے آج کے المناک حادثے میں جان گنوانے والوں کے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔


وزیر اعلیٰ نے وزیر صحت، چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام کوششیں کرنے کی ہدایت دی ہے۔


انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کی مکمل مدد کا وعدہ کیا۔


مسٹر ریڈی نے چیف سکریٹری کو تمام زخمیوں کے علاج کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے۔


وزیر اعلیٰ کل اسپتال کا دورہ کریں گے اور متاثرین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔