حیدرآباد

عثمانیہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے طالبعلم کی موت

یہ طالب علم جس کی شناخت چرنجیوی کے طورپر کی گئی ہے، مسابقتی امتحانات کی تیاری کررہا تھا کہ کل شب اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔یہ طالب علم جس کی شناخت چرنجیوی کے طورپر کی گئی ہے، مسابقتی امتحانات کی تیاری کررہا تھا کہ کل شب اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
اردو مسکن میں کیاٹ اکیڈمی کے زیراہتمام طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تہنیتی تقریب
مقبول حسین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
ورنگل پولیس کمشنریٹ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جائزہ اجلاس

اس نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم کام کی تکمیل کی تھی جس کے بعد وہ ہاسٹل میں مقیم رہتے ہوئے گروپ مسابقتی امتحانات کی تیاری کررہا تھا۔اس کو کل شب دل میں درد پر اس کے ساتھی طلبا نے فوری طورپر علاج کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کیاجہاں پر علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔چرنجیوی کا تعلق سوریہ پیٹ ضلع سے ہے۔