قومی

بہار میں ایس آئی آر کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی

اس کے بعد اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کیا تو اپوزیشن کے اراکین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ایوان کے وسط میں آ گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔ ہنگامہ کے درمیان انہوں نے وقفہ سوالات کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن شور وغل بڑھتا ہی چلا گیا۔

نئی دہلی: بہار میں ووٹرلسٹ کے خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی جمعہ کے روز دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سابق رکن پارلیمنٹ ستیہ پال ملک کے انتقال کی اطلاع دی اور ایوان کی جانب سے مسٹر ستیہ پال ملک کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مسٹر اوم برلا نے 9 اگست 1942 کو شروع ہونے والی ہندوستان چھوڑو تحریک کے بارے میں بھی ایوان کو آگاہ کیا اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کیا تو اپوزیشن کے اراکین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ایوان کے وسط میں آ گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔ ہنگامہ کے درمیان انہوں نے وقفہ سوالات کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن شور وغل بڑھتا ہی چلا گیا۔

مسٹر اوم برلا نے احتجاج کرنے والے ارکان سے کہا کہ وقفہ سوالات اہم ہے، اس لیے ایوان کو چلنے دیں۔ ایوان کے اندر نعرے بازی پارلیمانی روایت کے مطابق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ منصوبہ بند طریقے سے ایوان میں خلل ڈال رہے ہیں جسے پورا ملک دیکھ رہا ہے۔

مسٹر اوم برلا کی درخواست کا ہنگامہ کرنے والے اپوزیشن ارکان پر کوئی اثر نہیں ہوا اور ہنگامہ بڑھتا ہی گیا تو انہوں نے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے
سخت سیکوریٹی کے درمیان بیالٹ یونٹس تانڈور منتقل
کڑپہ سے شرمیلا کی امیدواری، خاندانی جھگڑے سیاسی جنگ میں تبدیل