حیدرآباد

پوچھ گچھ کیلئے تیار ہوں، سی بی آئی کو کویتا کا مکتوب

کویتا نے کہاکہ وہ اس ماہ کی 12,14یا 15کو اپنے مکان میں پوچھ گچھ کیلئے دستیاب رہ سکتی ہیں، ان میں سے کوئی بھی تاریخ جو سہولت بخش ہواس کے بارے میں جلد ازجلد تصدیق کی جائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا جن سے دہلی شراب پالیسی اسکام کے سلسلہ میں سی بی آئی پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے نے راگھویندراوتسا ہیڈ برانچ /ڈی آئی جی، سی بی آئی، اے سی بی، دہلی کو موسومہ مکتوب میں کہا ہے کہ ان کا نام کہیں بھی نہیں ہے۔

کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر ہیں نے ان سے پوچھ گچھ کیلئے نوٹس جاری کرنے والی سی بی آئی سے خواہش کی تھی کہ ان کے خلاف شکایت کرنے والے کی تفصیلات فراہم کی جائیں جس پر انہیں کئے گئے ایک میل میں جانچ ایجنسی کی جانب سے کہاگیا تھا کہ تمام تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اس کے جواب میں کویتا نے اس نئے مکتوب میں زوردیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ویب سائٹ کی ایف آئی آر کے مواد، ملزمین کے ناموں کے ساتھ ساتھ شکایت کے مواد پر کافی غور کیا۔ان کا نام کہیں بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ 6دسمبر کو سی بی آئی عہدیداروں سے ملاقات کے موقف میں نہیں ہوں گی کیونکہ وہ پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے مطابق مصروف ہیں۔

وہ اس ماہ کی 12,14یا 15کو اپنے مکان میں پوچھ گچھ کیلئے دستیاب رہ سکتی ہیں، ان میں سے کوئی بھی تاریخ جو سہولت بخش ہواس کے بارے میں جلد ازجلد تصدیق کی جائے۔انہوں نے کہاکہ وہ قانون کی پابند شہری ہیں اور جانچ میں تعاون کریں گی۔انہوں نے کہاکہ وہ ان تواریخ میں ملاقات کرتے ہوئے جانچ میں تعاون کریں گی۔

a3w
a3w