قومی
ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی
اسپیکر نے کہا کہ آپ ایوان کو منصوبہ بند طریقے سے نہیں چلانا چاہتے ہیں، جب کہ یہ ارکان کا ہوتا ہے اور اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی پرینکا گاندھی سمیت کئی ارکان کے آج سوالات ہیں۔
نئی دہلی: اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی جمعہ کو دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
ایوان شروع ہوتے ہی اسپیکر نے وقفہ سوالات کے لیے ایک رکن کا نام پکارا تو اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کر دی اور ایوان کے وسط میں آگئے۔
اسپیکر نے کہا کہ آپ ایوان کو منصوبہ بند طریقے سے نہیں چلانا چاہتے ہیں، جب کہ یہ ارکان کا ہوتا ہے اور اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی پرینکا گاندھی سمیت کئی ارکان کے آج سوالات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں اب تک ایوان کا 19 گھنٹے 13 منٹ کا وقت ضائع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ایوان کا وقار تباہ کرنا چاہتے ہیں تو ایوان اس طرح نہیں چلایا جا سکتا۔
اسپیکر کے بار بار کہنے کے باوجود ہنگامہ ختم نہیں ہوا تو انہوں نے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی۔