صحت

مناسب نیند لینے سے نوجوان افراد برسوں جواں نظر آ سکتے ہيں: تحقیق

تحقیق میں خود کو جوان محسوس کرنے اور بہتر صحت کے نتائج کے درمیان مثبت تعلق کا پتہ چلا ہے۔ طویل، صحت مند زندگی کی آس اور نوخیزدماغ کسی کے اپنی اصل عمر سے کم عمر محسوس کرنے سے وابستہ ہوتا ہے۔

اسٹاک ہوم: ایک تازہ تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ مناسب نیند لینے سے نوجوان افراد برسوں جوان نظر آسکتے ہیں۔ سویڈن کے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ صحت مند غذا اور ورزش کے معمولات کو برقرار رکھنے سے آپ کو جواں محسوس کرنے میں مدد مل سکتی ہے، لیکن کافی نیند لینے کی عادت ڈالنا بھی آپ کو ایسا محسوس کرنے میں مدد گار ہوسکتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر آپ ہر رات سات یا نو گھنٹے کی نیند سوتے ہیں تو آپ خود کو برسوں جوان محسوس کر سکتے ہیں۔ اسٹاکہوم یونیورسٹی کے محققین نے پایا کہ رات میں آٹھ گھنٹے سے کم نیند سونے سے آپ کی عمر دس سال بڑی محسوس ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں خود کو جوان محسوس کرنے اور بہتر صحت کے نتائج کے درمیان مثبت تعلق کا پتہ چلا ہے۔ طویل، صحت مند زندگی کی آس اور نوخیزدماغ کسی کے اپنی اصل عمر سے کم عمر محسوس کرنے سے وابستہ ہوتا ہے۔

اسٹاکہوم یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کی تحقیقاتکار لیونی بالٹر نے کہا کہ دماغ کے افعال اور مجموعی صحت کے لیے مناسب نیند اہم ہے۔ ہم نے اپنی تحقیق میں یہ جانچنے کا فیصلہ کیا کہ کیا نیند میں عمر کے جواں احساس کو برقرار رکھنے میں کوئی راز ہے؟”