قومی
لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اراکین نے دیر رات تک ایوان چلانے میں تعاون کیا، جس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس کے بعد اسپیکر نے لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔
نئی دہلی: اٹھارویں لوک سبھا کے چھٹے اجلاس میں ایوان کی کارکردگی111 فیصد رہی اور اس دوران کئی اہم بل منظور کیے گئے۔
لوک سبھا اسپیکر اوم بیرلا نے جمعہ کو کارروائی شروع ہوتے ہی اراکین کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’اب ہم اٹھارویں لوک سبھا کے چھٹے سیشن کے اختتام کی جانب آ گئے ہیں۔ اس سیشن میں ہم نے 15 اجلاس کیے۔آپ سب کے تعاون سے اس سیشن میں ایوان کی کارکردگی تقریباً 111 فیصد رہی۔ اس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اراکین نے دیر رات تک ایوان چلانے میں تعاون کیا، جس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس کے بعد اسپیکر نے لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔