جموں و کشمیر

پہلگام حملہ: دہشت گردوں کی گرفتاری پر بھاری انعام کا اعلان

جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کے روز کسی بھی ایسے شخص کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا جو پہلگام دہشت گرد حملہ میں ملوث پاکستانی شہریوں اور لشکر طیبہ کے مقامی دہشت گردوں کی گرفتاری کی وجہ بنے۔

سری نگر (آئی اے این ایس) جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کے روز کسی بھی ایسے شخص کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا جو پہلگام دہشت گرد حملہ میں ملوث پاکستانی شہریوں اور لشکر طیبہ کے مقامی دہشت گردوں کی گرفتاری کی وجہ بنے۔

پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اننت ناگ پولیس پاکستانی شہریوں اور لشکرطیبہ کے دہشت گردوں عادل حسین ٹھوکر، علی بھائی اورہاشم موسیٰ جو 22 اپریل کو پہلگام کے بیسرن میں دہشت گردوں پر حملوں میں ملوث تھے، ان کی گرفتاری کی وجہ بننے والی معلومات فراہم کرنے پر 20لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کرتی ہے۔

دہشت گردوں نے 26 افراد کو ہلاک کیا ہے جن میں 25 سیاح اور ایک مقامی شہری شامل ہے۔ مرکزی زیرانتظام علاقہ میں فی الحال تین کارروائیاں چل رہی ہیں تاکہ بیسرن قتل عام کے دہشت گردوں کا پتہ چلایا جاسکے اور ان کا پیچھا کیا جاسکے۔

بیسرن چراگاہ آپریشن میں تکنیکی آلات سے مدد لی جارہی ہے جن میں ڈرونس، ہیلی کاپٹرس، الکٹرانک سامان اور بوسوگھنے والے کتوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔ سیکورٹی فورسس کو واضح احکام دئے گئے ہیں کہ 26 عام شہریوں کو ہلاک کرنے والے قاتلوں کو پیچھا کرتے ہوئے انہیں ڈھونڈ نکالیں۔ ضلع ادھم پور کے بسنت گڑھ علاقہ میں جاری انکاؤنٹر میں ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔