جرائم و حادثات

لون ایپ کی ہراسانی، نوجوان کی خودکشی۔اے پی میں واقعہ

حیدرآباد: لون ایپ کے ذمہ داروں کی جانب سے کی گئی ہراسانی سے تنگ آکر اے پی کے ضلع باپٹلہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: لون ایپ کے ذمہ داروں کی جانب سے کی گئی ہراسانی سے تنگ آکر اے پی کے ضلع باپٹلہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

اس کی شناخت سائی کے طورپر کی گئی ہے جس نے دوسال پہلے لون ایپ سے 50 ہزارروپئے لئے تھے۔

اس نے 40 ہزارروپئے کی رقم واپس کردی اور بقیہ دس ہزار روپئے واپس نہ کرسکا۔

اس رقم کی واپسی کیلئے اس نے مہلت طلب کی اورکہا کہ وہ اس رقم کو سود کے ساتھ اداکرے گا لیکن لون ایپ کے ذمہ داروں نے ایک نہ سنی اوراسے ہراساں کیا۔

اس ہراسانی پر اس نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد اس کے رشتہ داروں نے اس کو اسپتال منتقل کیا۔

سائی نے ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ وہ لون ایپ کے ذمہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر یہ انتہائی اقدام کررہا ہے۔

اس کے رشتہ داروں نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی۔