آندھراپردیش
اے پی کے ضلع این ٹی آرمیں لاری، بس متصادم۔8افراد شدیدزخمی
یہ حادثہ ضلع کے نندی گاما کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹراویلس کی بس، لاری سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں 8مسافرین شدید طورپرزخمی ہوگئے۔حادثہ کے وقت بس میں 20مسافرین سوارتھے۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع این ٹی آرمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں 8افرادشدیدطورپرزخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے نندی گاما کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹراویلس کی بس، لاری سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں 8مسافرین شدید طورپرزخمی ہوگئے۔حادثہ کے وقت بس میں 20مسافرین سوارتھے۔
یہ بس حیدرآباد سے وجئے واڑہ کی سمت جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کاموں کاآغازکرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔