مشرق وسطیٰ

مکہ مکرمہ کی سرزمین سرسبز وشاداب ہوگئی

مکہ کے پہاڑوں اور صحرائی علاقے میں حد نگاہ ہریالی نظر آ رہی ہے، مسلسل بارش کے باعث مکہ مکرمہ کے پہاڑ اور وادیاں خوب صورتی کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

ریاض: روئے زمین کا سب سے پاکیزہ حصہ مکہ مکرمہ سر سبز اور شاداب ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دسمبر میں والی موسلادھار بارش کے باعث مکہ مکرمہ کے پہاڑ، وادیاں اور گھاٹیاں سرسبز اور شاداب ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

مکہ کے پہاڑوں اور صحرائی علاقے میں حد نگاہ ہریالی نظر آ رہی ہے، مسلسل بارش کے باعث مکہ مکرمہ کے پہاڑ اور وادیاں خوب صورتی کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں صحرا کے کچھ حصوں میں ہفتوں کی بارش اور سیلاب کے بعد اچانک گھاس اور پودے اگ آئے ہیں، اس سے قبل شدید بارشوں سے مکہ اور دیگر علاقے بری طرح سیلاب میں ڈوب گئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں مقدس شہر کے اردگرد پہاڑی علاقے کو سبزہ زاروں اور پودوں سے ڈھکا دیکھا جا سکتا ہے، جہاں عام حالات میں بالکل ہریالی نہیں ہوتی۔