آندھراپردیش

اے پی میں لاری الٹ گئی،27 مویشی ہلاک

وجیا نگرم ضلع بوبلی منڈل گورلا سیتارام پورم میں غیر قانونی طور پر مویشیوں کو لے جانے والی لاری الٹنے سے 27 مویشی ہلاک اور بعض زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: اے پی کے وجیانگرم میں مویشیوں کو لے جانے والی لاری الٹ گئی۔

وجیا نگرم ضلع بوبلی منڈل گورلا سیتارام پورم میں غیر قانونی طور پر مویشیوں کو لے جانے والی لاری الٹنے سے 27 مویشی ہلاک اور بعض زخمی ہوگئے۔

پاروتی پورم ضلع کے گوماڈا سے حیدرآباد جانے کے دوران گاڑی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ لاری الٹ گئی۔

مقامی افراد نے بتایا کہ تیز رفتاری کے سبب لاری کے الٹنے سے گائیں ہلاک ہوگئیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے گائیوں اور گاڑی کو سڑک سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔