سکندرآباد میں دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہوا ہے۔اس واقعہ کے سبب مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد بنسی لال پیٹ چوراہا پر ایک دکان میں اچانک بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔واٹرسولیوشن شاپ میں اچانک کل شب آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کرآگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔
آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہوا ہے۔اس واقعہ کے سبب مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔