شمالی بھارت

میرے بڑے بھائی مجھے تم پر فخر ہے: پرینکا

انہوں نے راہل گاندھی کو خطاب کرتے ہوئے کہا'میرے بڑے بھائی، سب سے زیادہ فخر مجھے آپ پرہے۔ اقتدار کا پورا زور لگایا گیا۔ ان کی شبیہ خراب کرنے کے لئے حکومت نے ہزاروں کروڑ خرچ کئے۔ ان کے پیچھے ایجنسیاں لگائی گئیں لیکن یہ ڈٹے رہے۔

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے’بھارت جوڑو یاترا’کا منگل کو اترپردیش میں استقبال کیا اور بیحد جذباتی انداز میں اپنے بڑے بھائی و پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا’بڑے بھائی آپ پر فخر ہے۔ آپ ایک جنگجو ہو۔

متعلقہ خبریں
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی
روہت ویمولہ کیس کی تحقیقات میں کئی تضاد: کے وینو گوپال
راہول گاندھی کا چیف منسٹر سدارامیا کو مکتوب

نو ریاستوں کا سفر پورا کرنے کے بعد راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑا یاترا آج اترپردیش میں پہنچی جہاں یاترا کا استقبال پرینکا گاندھی واڈرا نے کیا۔ انہوں نے کہا’ ہمیں سبھی یاتریوں پر فخر ہے۔ ہر اس ہندوستانی پر فخر ہے جو اس یاترا سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے راہل گاندھی کو خطاب کرتے ہوئے کہا’میرے بڑے بھائی، سب سے زیادہ فخر مجھے آپ پرہے۔ اقتدار کا پورا زور لگایا گیا۔ ان کی شبیہ خراب کرنے کے لئے حکومت نے ہزاروں کروڑ خرچ کئے۔ ان کے پیچھے ایجنسیاں لگائی گئیں لیکن یہ ڈٹے رہے۔

انہوں نے اترپردیش کانگریس کارکنوں سے کہا’جیسا کہ راہل گاندھی نے کہا ہے نفرت کی بازار میں محبت کی دوکان کھول رہا ہوں۔ آپ بھی ایک ایک گلی، ایک ایک محلے میں محبت کی فرنچائزی کھولئے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت جوڑا یاترا اترپردیش میں تین دن تک سفر طے کرے گی۔ اس دوران یاترا غازی آباد، باغپت اور شاملی اضلاع میں مختلف مقامات پر قیام کرے گی جہاں راہل گاندھی یاترا سے جڑے لوگوں سے خطاب کریں گے۔