حیدرآباد

میٹرو میں سفر کرتے ہوئے رائے دہندوں سے ملاقات، مدھویاشی گوڑ کی انوکھی انتخابی مہم

وہ ایل بی نگر اسٹیشن سے میٹرو ٹرین میں سوار ہوئے جس میں انہوں نے سرکاری اور خانگی ملازمین سے بات کرتے ہوئے ان کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے موقع پرشہرحیدرآباد میں ایل بی نگرکے کانگریسی امیدوار مدھویاشکی گوڑنے انوکھے انداز میں انتخابی مہم چلائی۔وہ میٹرو اسٹیشن پہنچے اور مسافرین میں انتخابی مہم چلائی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری

وہ ایل بی نگر اسٹیشن سے میٹرو ٹرین میں سوار ہوئے جس میں انہوں نے سرکاری اور خانگی ملازمین سے بات کرتے ہوئے ان کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔انہوں نے ساتھ ہی بی آرایس کی حکمرانی کے 9سال میں حکومت کی مختلف محاذوں پر ناکامیوں کی تفصیلات کو بھی اجاگرکیا۔

انہوں نے رائے دہندوں سے کہا کہ عوامی رقومات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ریاست کو برباد کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے کئی کروڑروپئے کا قرض حاصل کرتے ہوئے تعمیر کردہ کالیشورم پراجکٹ کی حالت خراب ہے۔

انہوں نے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ تلنگانہ کے مستقبل کیلئے کانگریس کو کامیاب کیاجائے۔اس موقع پر کئی مسافرین نے ان کے ساتھ سیلفی بھی لی۔