جرائم و حادثات

مدھے پورہ: ٹھیکیدار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

اس کے بعد مجرموں نے ٹھیکیدار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

مدھے پورہ: بہار میں ضلع مادھے پورہ کے پورینی تھانہ علاقے میں مجرموں نے ایک ٹھیکیدار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

پولس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ پورینی تھانہ علاقہ کے کھاون دیارہ کے ٹھیکیدار پون کمار رائے بدھ کی شام سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کر کے اپنے خاندان کے ساتھ کار سے واپس آ رہے تھے۔

اسی دوران کراما چوک کے قریب مشرق کی طرف سے گھات لگائے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مجرموں نے کار کو روک لیا۔

اس کے بعد مجرموں نے ٹھیکیدار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ متوفی پون کمار ضلع کے اداکیشن گنج تھانہ علاقے کے لشکری ​​گاؤں وارڈ نمبر 9 کا رہنے والا تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مدھے پورہ صدر اسپتال بھیج دیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔