شمالی بھارت

مدھیہ پردیش: بی جے پی تاریخی اکثریت کی طرف، شیوراج سمیت لوک سبھا کے کئی اراکین رجحانات میں آگے

مدھیہ پردیش کی تمام 230 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کے پہلے تین گھنٹوں کے رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نہ صرف تاریخی اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے بلکہ پارٹی کے تقریباً تمام مضبوط امیدواروں نے بھی رجحانوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کی تمام 230 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کے پہلے تین گھنٹوں کے رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نہ صرف تاریخی اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے بلکہ پارٹی کے تقریباً تمام مضبوط امیدواروں نے بھی رجحانوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سمیت کئی اہم لیڈر گنتی کے رجحانات میں اپنے حریفوں سے بہت آگے چل رہے ہیں۔

وہیں کانگریس کی طرف سے، سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کو چھوڑ کر، تقریباً سبھی سینئر لیڈر رجحانات میں اپنے قریبی حریفوں سے پیچھے نظر آرہے ہیں۔

صبح 11 بجے تک کے رجحانات کے مطابق بی جے پی 157 سیٹوں پر، کانگریس 69 اور دیگر چار سیٹوں پر آگے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رجحانات کے مطابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، پرہلاد پٹیل، اراکین پارلیمنٹ گنیش سنگھ، راکیش سنگھ اور پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ صبح 11 بجے تک رجحانات میں سرفہرست ہیں۔ وزراء گوپال بھارگو، پردیومن سنگھ تومر، بھوپیندر سنگھ، گووند سنگھ راجپوت، برجیندر پرتاپ سنگھ، راجندر شکلا، بساہو لال سنگھ، کمل پٹیل، ڈاکٹر پربھورام چودھری، اندر سنگھ پرمار، وجے شاہ اپنی اپنی سیٹوں پر آگے ہیں۔ مرکزی وزیر فگن سنگھ کلستے فی الحال پیچھے ہیں۔

دوسری طرف کانگریس کی طرف سے، سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو چھوڑ کر، باقی سبھی اہم لیڈر اپنی سیٹوں پر پیچھے ہیں۔ لہڑ سے ڈاکٹر گووند سنگھ، راؤ سے سابق وزیر جیتو پٹواری، سونکچھ سے سجن سنگھ ورما، راگھوگڑھ سے جے وردھن سنگھ ابھی بھی پیچھے ہیں۔