حیدرآباد
تلنگانہ میں کانگریس صدر ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر جشن
ان کارکنوں نے آتش بازی کی اورریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔ریونت کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے جشن میں کانگریس کے لیڈران آہستہ آہستہ شامل ہو رہے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کے حق میں تبدیلی کے ساتھ، پارٹی کے پرجوش کارکنان شہرحیدرآباد میں واقع جوبلی ہلز میں صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کی قیامگاہ پہنچے اور جشن منایا۔ان کارکنوں نے آتش بازی کی اورریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔ریونت کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے جشن میں کانگریس کے لیڈران آہستہ آہستہ شامل ہو رہے ہیں۔