حیدرآباد

مدینہ بس حادثہ: حیدرآباد عمرہ زائرین کی مسجد نبویؒ میں نماز جنازہ اور تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی

نمازِ جنازہ کے فوراً بعد تمام مرحومین کی تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی، جو اسلام کے مقدس ترین قبرستانوں میں شمار ہوتا ہے اور جہاں حضور ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سمیت بہت سے عظیم شخصیات مدفون ہیں۔

حیدرآباد: مدینہ منورہ کے قریب حال ہی میں پیش آئے دل خراش بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے حیدرآباد کے عمرہ زائرین کی میتیں ہفتہ کے روز مسجدِ نبویؐ لائی گئیں، جہاں ان کی نمازِ جنازہ معروف امام و خطیب شیخ عبدالباری الثبیتی کی امامت میں ادا کی گئی۔

متعلقہ خبریں
سینئر صحافی سید قادر محی الدین وحید قادری کا انتقال
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

نمازِ جنازہ کے فوراً بعد تمام مرحومین کی تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی، جو اسلام کے مقدس ترین قبرستانوں میں شمار ہوتا ہے اور جہاں حضور ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سمیت بہت سے عظیم شخصیات مدفون ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے، اور سعودی حکام اور ہندوستانی قونصل خانہ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ تمام انتظامات احترام اور وقار کے ساتھ انجام دیے جا سکیں۔

 سعودی عرب میں موجود ہندوستانی وفد نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مدینہ کے کئی اسپتالوں میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

مسجد نبویؐ کے احاطے میں نمازِ جنازہ کے دوران عظیم الشان مجمع دیکھا گیا، جہاں مقامی شہریوں کے ساتھ دنیا بھر سے آئے زائرین نے بھی مرحومین کے لیے دعا میں حصہ لیا۔ یہ منظر غم اور عقیدت سے بھرپور تھا اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔

حیدرآباد سمیت ملک بھر میں اس سانحے پر سوگ اور غم کا ماحول ہے۔ سماجی و مذہبی تنظیمیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کر رہی ہیں، جبکہ شہری مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاؤں کا اہتمام کر رہے ہیں۔