سوشیل میڈیا

مہاراشٹرا: رتناگری کی سڑک پر 8 فٹ لمبا مگرمچھ، ویڈیو نے سنسنی دوڑا دی

مہاراشٹرا کے رتناگری میں ایک مگرمچھ اپنے قدرتی مسکن سے باہر نکلا اور اسے سڑک پار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسے دیکھتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی تاہم کئی لوگوں نے اس کا ویڈیو بھی بنالیا۔

رتناگری: مہاراشٹرا کے رتناگری میں ایک مگرمچھ اپنے قدرتی مسکن سے باہر نکلا اور اسے سڑک پار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسے دیکھتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی تاہم کئی لوگوں نے اس کا ویڈیو بھی بنالیا۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

یہ خوفناک منظر کئی لوگوں کے موبائل فون کیمروں میں قید ہو گیا اور بعد ازاں اس نے سوشل میڈیا پر اپنی جگہ بنا لی۔ اس نظارہ نے لوگوں کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی دوڑادی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 8 فٹ لمبا مگرمچھ رتناگری میں شدید بارش کے بعد قریبی شیوا ندی سے پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ کر سڑک پر آگیا اور راستہ بھی بھٹک گیا۔

ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ رتناگری میں موٹرسائیکل سواروں کا ایک مگرمچھ سے سامنا ہوا جو اتوار کو شدید بارش کے بعد سڑک پر بھٹک کر آگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ رتناگیری میں پچھلے کچھ دنوں سے لگاتار بارش ہو رہی ہے اور ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اس خطے میں کم از کم 2 جولائی تک اسی طرح کی بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو دیکھ کر کئی لوگوں نے مختلف قسم کے تبصرے کئے ہیں۔ ایک نے لکھا، مہاراشٹرا ہندوستان کا امریکہ ہے کہ رتناگری یہاں کا فلوریڈا ہے جہاں ایسے موسم میں جا بجا بڑے بڑے مگرمچھ دکھائی دینے لگتے ہیں۔

a3w
a3w