مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

حرمین شریفین میں لبیک اللھم لبیک کے علاوہ کوئی نعرہ قبول نہیں: انتظامیہ

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین کی انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے جہاں لبیک اللھم لبیک کے علاوہ کوئی نعرہ قابلِ قبول نہیں۔

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین کی انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے جہاں لبیک اللھم لبیک کے علاوہ کوئی نعرہ قابلِ قبول نہیں۔

متعلقہ خبریں
افسران کا دعوی کہ حج سستا ہوگیا ہے، آدھا سچ: حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر
بغیر کسی عذر کے لوگوں کے سامنے کھلے عام روزہ توڑنا گناہ کبیرہ: مفتی اعظم مصر
تلنگانہ حج کمیٹی کا ہفتہ اور اتوار کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع
منشیات قانون کے تحت مجرم قرار دیئے گئے شخص کوحج ادا کرنے کی اجازت

عرب میڈیا کے مطابق حرمین انتظامیہ کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ السدیس نے کہا کہ حرمین شریفین میں امن و امان کی گہری دینی جڑیں ہیں کیونکہ امن و امان کو حرم سے مربوط کردیا گیا جبکہ امن و امان حرم سے ہی وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے زائرین کو چاہیے کہ اس ربط کا خیال رکھیں کیونکہ حرمین شریفین میں امن و امان سرخ لکیر ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرمین شریفین جائے عبادت ہے، یہ نعرے بازی اور شور کے لیے نہیں نہ ہی اس میں عبادت کے علاوہ کوئی اور کام کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے حرمین شریفین کے زائرین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جذبات میں آ کر مسجد الحرام، مسجد نبویؐ اور مقدس مقامات میں عبادت کے علاوہ کسی اور چیز میں اپنا وقت صرف نہ کریں۔

a3w
a3w