مہاراشٹرا

گورنر مہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری ریٹائر منٹ کے خواہاں

گورنر مہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری نے اپنا عہدہ چھوڑدینے اور ریٹائر زندگی گزارنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ممبئی: گورنر مہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری نے اپنا عہدہ چھوڑدینے اور ریٹائر زندگی گزارنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ایک عہدیدار نے ممبئی میں یہ بات بتائی۔ کوشیاری نے گزشتہ ہفتہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر انہیں بتادیا کہ وہ اپنی مابقی زندگی کتابیں پڑھتے لکھتے اور آرام کرتے گزارنے کے خواہاں ہیں۔

گورنر نے وزیراعظم سے کہہ دیا کہ انہیں تمام سیاسی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے۔

a3w
a3w