مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں مدرسوں کی میاپنگ روک دی جائے: رئیس شیخ

سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی رئیس شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ِ مہاراشٹرا مقدس ماہ ِ رمضان کے دوران ریاست میں مدرسوں کی میاپنگ کررہی ہے۔ انہو ں نے ایسی مشق کے مقصد پر سوال اٹھایا۔

تھانے: سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی رئیس شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ِ مہاراشٹرا مقدس ماہ ِ رمضان کے دوران ریاست میں مدرسوں کی میاپنگ کررہی ہے۔ انہو ں نے ایسی مشق کے مقصد پر سوال اٹھایا۔

متعلقہ خبریں
سائی بابا کی رہائی کے خلاف حکومت مہاراشٹرا کی اپیل مسترد
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
حکومت مہاراشٹرا میں گینگ وار چھڑگئی

ضلع تھانے کے حلقہ بھیونڈی کی نمائندگی کرنے والے رئیس شیخ نے ایک بیان میں ریاستی حکومت سے سوال بھی کیاکہ ایسی مشق شروع کرنے سے قبل مسلم فرقہ سے صلاح و مشورہ یا اسے اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ ئ اخلاق نافذ ہونے کے باوجود اضلاع میں محکمہ تعلیم‘ ضلع پریشد اور بلدیات‘ مدارس دینیہ کی میاپنگ میں مصروف ہیں۔

وہ مدرسوں میں زیرتعلیم مسلم و غیرمسلم طلبا کی جانکاری اکٹھا کررہے ہیں۔ رئیس شیخ نے کہا کہ ایک طرف حکومت ڈاکٹر ذاکر حسین مدرسہ ماڈرنا ئزیشن اسکیم روبہ عمل لارہی ہے اور دوسری طرف وہ مدرسوں کی میاپنگ کررہی ہے۔

مقدس ماہ رمضان میں محکمہ تعلیم کے ملازمین دینی مدرسوں کے ذمہ داروں کو ہراساں کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان میں یہ مشق فوری روک دی جائے۔

a3w
a3w