قومی
مہاتما گاندھی ہندوستان کی روح ہیں: راہل
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک شخص نہیں بلکہ ایک خیال اور ہندوستان کی روح ہیں۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک شخص نہیں بلکہ ایک خیال اور ہندوستان کی روح ہیں۔
مسٹر گاندھی نے جمعرات کو کہا ’’گاندھی جی صرف ایک شخص نہیں ہیں، وہ ہندوستان کی روح ہیں اور آج بھی ہر ہندوستانی میں زندہ ہیں۔ سچائی، عدم تشدد اور بے خوفی کی طاقت سب سے بڑی سلطنت کی جڑوں کو بھی ہلا سکتی ہے – پوری دنیا ان کے ان نظریات سے تحریک لیتی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا ’’بابائے قوم مہاتما، ہمارے باپو کو ان کے یوم شہادت پر لاکھوں سلام۔‘‘
اس کے ساتھ انہوں نے گاندھی جی کے بارے میں ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی اور کہا کہ وہ ہندوستان کے سب سے نڈر انسان تھے۔ انگریزوں نے انہیں ڈرانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں ڈرے۔ ان کے اصول آج ہر ہندوستانی کی زندگی کے لیے ایک مثال ہیں۔