تلنگانہ

گاندھی جی اورلال بہادر شاستری کی یوم پیدائش، مہیش کمارگوڑ کا خراج

مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ان دونوں عظیم رہنماؤں کی خدمات ملک کی آزادی، اتحاد اور ترقی کے لئے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے صدر مہیش کمار گوڑ نے گاندھی جی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش


سوشیل میڈیا پرسرگرم مہیش کمار گوڑ نے ان دونوں کو قائدین کو اپنے ٹوئیٹ کے ذریعہ بھرپورخراج پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے اصول، سچائی، عدم تشدد اور خود انحصاری آج بھی ملک کے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ ان کے بتائے ہوئے راستے نسل در نسل عوام کو امن، مساوات اور سماجی انصاف کی طرف لے جا رہے ہیں۔


اسی طرح انہوں نے لال بہادر شاستری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نعرہ ”جے جوان، جے کسان” آج بھی قوم کی طاقت اور ترقی کی علامت ہے۔ شاستری جی کی سادگی، ایمانداری اور ملک کی خدمت کے لئے ان کی قربانیاں ہر شہری کے لئے مشعل راہ ہیں۔


مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ان دونوں عظیم رہنماؤں کی خدمات ملک کی آزادی، اتحاد اور ترقی کے لئے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہیں گی۔