جرائم و حادثات

مہوبہ میں ٹیچر نے خودکشی کی

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ ٹیچرکی خودکشی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔

مہوبہ: اتر پردیش کے مہوبہ کے صدر کوتوالی علاقے میں واقع سرکاری کالج کی ایک ٹیچر نے مشتبہ حالات میں زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیپک دوبے نے بتایا کہ ہیڈکوارٹر کے ملکی پورہ کی رہنے والی 45 سالہ ناظرین یہاں کے گورنمنٹ گرلز انٹر کالج میں پیرنٹس ٹیچرایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کی جانب سے بطور ٹیچر تھیں۔

اہل خانہ کے مطابق انہوں نے علی الصبح کوئی زہریلی چیز کھا لی۔ جس کی وجہ سے ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔

اہل خانہ علاج کے لیے فوری طور پر ضلع اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ٹیچر کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں جھانسی میڈیکل کالج ریفر کر دیا۔ جھانسی جاتے ہوئے ٹیچر کی موت ہو گئی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ ٹیچرکی خودکشی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔

مقتول کے بھائی رضوان نے کہا ہے کہ حال ہی میں کالج سے ناظرین کے دو رجسٹر غائب ہوئے تھے۔

مڈ ڈے میل کا ایک رجسٹر بھی تھا جس کی وجہ سے وہ پریشان تھیں۔

پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔