Uncategorized

جوبلی ہلز میں HYDRAA کی بڑی کارروائی (ویڈیو)

ہائیڈرا نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے قریب تقریباً 2,000 مربع گز قیمتی اراضی کو ناجائز قبضہ برخواست کردیا۔ اس اراضی کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 100 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

حیدرآباد: ہائیڈرا نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے قریب تقریباً 2,000 مربع گز قیمتی اراضی کو ناجائز قبضہ برخواست کردیا۔ اس اراضی کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 100 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ اراضی کئی دہائیوں سے بعض افراد کے غیرقانونی قبضہ میں تھی۔ ناجائز قابضین نے اس زمین پر نرسری قائم کر رکھی تھی اور جعلی مکان نمبرات کا سہارا لے کر حکام اور عدالتوں کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد HYDRAA نے جی ایچ ایم سی (GHMC) کے عہدیداران کے تعاون سے کارروائی کی اور غیرقانونی شیڈز اور ڈھانچوں کو منہدم کرتے ہوئے زمین کو اصل حالت میں بحال کردیا۔

عہدیداران کے مطابق یہ زمین عوامی استعمال کے لیے مختص کی گئی تھی، تاہم ناجائز قابضین کی وجہ سے برسوں تک استعمال میں نہ آسکی۔ اس کارروائی کے بعد جوبلی ہلز کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی نے تلنگانہ حکومت، HYDRAA کے کمشنر اے وی رنگناتھ اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں سے اظہارِ تشکر کیا اور اس اقدام کو عوامی مفاد میں اہم قرار دیا۔

یہ کارروائی ناجائز قبضہ جات کے خلاف حکومت کی سخت پالیسی اور شفاف انتظامیہ کے عزم کا واضح ثبوت قرار دی جارہی ہے۔