دہلی

صدر مالدیپ محمد معزو، مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں

مالدیپ کے صدر محمد معزو نے ہفتہ کے دن کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت ان کے لئے ”عزت افزائی“ ہوگی۔

نئی دہلی: مالدیپ کے صدر محمد معزو نے ہفتہ کے دن کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت ان کے لئے ”عزت افزائی“ ہوگی۔

متعلقہ خبریں
بیرونی طاقتیں مالدیپ کے بحری علاقہ کی نگرانی کی زحمت نہ کریں: صدرمعزو
امیر قطر سے وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات
وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی نئی دہلی آمد
اسمبلی سیشن کا کل سے دوبارہ آغاز

مالدیپ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر منومہوار نے ہفتہ کے دن صدر معزو سے ان کے دفتر میں خیرسگالی ملاقات کی اور تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔

صدر معزو نے دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

مالدیپ اور ہندوستان کے تعلقات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ صدر معزو کے اس دورہ سے ہندوستان۔ مالدیپ کشیدہ تعلقات پر مثبت اثر پڑے گا۔

چین نواز سمجھے جانے والے صدر معزو نے نئی دہلی کا اثرورسوخ کم کرنے کا عہد کیا تھا۔ وہ گزشتہ برس جزائری ملک میں برسراقتدار آئے۔ ہندوستان نے تاہم مالدیپ کو ہمیشہ بحرہند علاقہ(آئی سی آر) میں اہم بحری ہمسایہ سمجھا۔

a3w
a3w