تلنگانہ

جمعیۃ علماء ضلع نظام آبادکے منتظمہ کا تربیتی ومشاورتی اجلاس

جمعیتہ علماء کے شعبہ دینی (تعلیمی بورڈ ) مفتی عبدالرحمن صاحب پرکٹ نے پیش کیا اس موقع پر جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے 26اپریل کو حیدرآباد میں اجلاس عام کا اعلان کیا۔ حضرت مولانا لیئق احمد صاحب قاسمی کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل آیا۔

حیدرآباد: مولانا سید سمیع اللہ صدر جمعیۃ علماء نے اپنے بیان میں کہا کہ آج بتاریخ یکم جنوری 2025بمقام ایمپیریل کنویشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں تربیتی ومشاورتی میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جسکی سرپرستی حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء صوبہ تلنگانہ نے فرمائ اور صدارت حضرت مولانا لئیق احمد صاحب سرپرست جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد نے فرمائ۔ 

متعلقہ خبریں
ہنمکنڈہ امبیڈکر بھون میں قومی گرلز ڈے پر خصوصی تقریب کا انعقاد
مطالبات منوانے کیلئے مسلمانوں میں سیاسی شعورکی ضرورت، کوہیر میں جلسہ عام  مفتی سید سلمان اور حافظ پیر خلیق احمد کا خطاب
دعوت و تبلیغ کے اجتماع کی اخری نشست میں دین کی محنت کیلئے برادران اسلام کو دہلی مرکز کے اکابرین کی ترغیب
نظام اباد کے سے روزہ اجتماع سے مرکز حضرت نظام الدین کے اکابرین کے خطابات
درگاہ حضرت سید حافظ سید شاہ جلال الدین شاہ جمال البحر مشوق ربانی ثانیؒ کے 469 ویں عرس تقریبات

پروگرام سے قبل جمعیۃ کا ترنگا لہرایا گیا اور پروگرام کا آغاز حافظ ابراہیم اشاعتی کی تلاوت سے کیا گیا اور نعت شریف  حافظ افسر صاحب بودھن نے پیش کی ۔حضرت مولانا مفتی معراج الدین ابرار صاحب نے ابتدئ بیان کیا ،بعد ازاں جمعیتہ علماء کے مختلف شعبہ جات  کا پرزینٹیشن ہوا،جس میں  قابل ذکر دینی مدارس چیلینجس و لائحہ عمل کے عنوان پرحضرت مولانا مفتی عبدالمعز شامزی صاحب (جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع جگتیال) نے پیش کی ۔

اسکے بعد جمعیتہ علماء کا ایک شعبہ جسٹس اینڈ ایمپاورمنٹ آف میناریڈیز ۔( جیم   )  کے عنوان سے حافظ عقیل الدین انجنیر(رکن جمعیتہ علماء بودھن)  نے پرزینٹیشن پیش کیا   جمعیتہ علماء کا ایک اور اہم شعبہ۔ اصلاح معاشرہ کے عنوان سے مولانا عبدالناصر صاحب (رکن جمعیتہ علماء)نظام آباد نے پیش کیا

جمعیتہ علماء کے شعبہ دینی (تعلیمی بورڈ  ) مفتی عبدالرحمن صاحب پرکٹ نے پیش کیا اس موقع پر جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے 26اپریل کو حیدرآباد میں اجلاس عام کا اعلان کیا۔  حضرت مولانا لیئق احمد صاحب قاسمی کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل آیا۔ اس موقع پرتمام منڈلوں کے  صدورین و ذمداران جمعیتہ ومعززین شہر نے شرکت فرمائ۔ اور ریاستی جنرل سکریٹری کی شال پوشی بھی کی