کھیل
ٹرینڈنگ

خاتون باکسر کے ساتھ مرد ٹرانسجینڈر کا مقابلہ، پیرس اولمپکس میں نیا تنازعہ؟

کارینی کو پڑے خلیف کے ایک مکے نے ان کی چِن سٹریپ کو بھی اکھاڑ پھینکا جس سے ان کی شارٹس خون سے بھر گئی۔ اس موقع پر اطالوی باکسر کارینی نے خلیف سے مصافحہ نہیں کیا اور انکی آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب رواں ہوگیا۔

پیرس: پیرس اولمپکس کے باکسنگ ایونٹ میں خاتون کے مقابلہ میں ٹرانسجینڈر کو اتارنے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ پیرس اولمپکس میں جمعرات کو الجزائر کی ایمان خلیف نے اطالوی باکسر انجلینا کارینی کو صرف 46 سیکنڈ میں رنگ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔

متعلقہ خبریں
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
میربائی چانو بھی میڈل سے محروم، ہندوستانی اتھلیٹ کو ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں شکست
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے پر لاکھوں لوگوں کو مفت ویزا کی پیشکش
ہندوستانی مردوں کی تیر انداز ٹیم کوارٹر فائنل میں ترکی سے ہاری

 کارینی نے انکشاف کیا کہ ایمان خلیف کے مکے ان کے پورے کیرئیر میں کھائے مکوں سے زیادہ سخت اور مشکل تھے۔

مقابلے کے ابتدائی مراحل میں کارینی کو پڑے خلیف کے ایک مکے نے ان کی چِن سٹریپ کو بھی اکھاڑ پھینکا جس سے ان کی شارٹس خون سے بھر گئی۔ اس موقع پر اطالوی باکسر کارینی نے خلیف سے مصافحہ نہیں کیا اور انکی آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب رواں ہوگیا۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن نے جنسی اہلیت کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے گزشتہ سال الجزائر کی باکسر ایمان خلیف کو تائیوان کے لن یو ٹنگ کے ساتھ دہلی میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ سے نااہل قرار دے دیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور صارفین نے اولمپکس جینڈر پالیسیز پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

a3w
a3w